تازہ ترین
دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے پاکستان چین، سعودی عرب اور دیگر ملکوں کے ساتھ مل کربھرپور کردارا دا کرے:پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی

دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے پاکستان چین، سعودی عرب اور دیگر ملکوں کے ساتھ مل کربھرپور کردارا دا کرے:پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی

لاہور(پاکستان اپڈیٹس  )جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بھارت و امریکہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندیاں کر رہے ہیں۔دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے پاکستان چین، سعودی عرب اور دیگر ملکوں کے ساتھ مل کربھرپور کردارا دا کرے۔امریکہ کی پاکستان کودھمکیاں اور ڈومورکا مطالبہ قابل مذمت ہے‘افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان نہیں امریکی پالیسیاں ہیں‘وطن عزیز پاکستان کو دی گئی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے ملکی سیاست میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں بھارتی فوج اور ایجنسیاں دنیا کی توجہ ہندوستانی مظالم سے ہٹانے کیلئے خواتین کو بے ہوش کر کے سر کے بال کاٹنے جیسی مذموموارداتیں کر رہی ہیں۔ حکومت پاکستان بھارتی دہشت گردی کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھائے اور خارجہ ڈیسک کو مضبوط بنایا جائے۔پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کا پروپیگنڈا امریکہ کی طرف سے اپنی دہشت گردی کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔حکومت نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ کے اتحاد سے باہر نکلے اور مضبوط خارجہ پالیسی ترتیب دی جائے۔ افغانستان میں قونصل خانوں کے نام پر بھارتی دہشت گردی کے اڈے بند کروانے کیلئے بھی دباﺅ بڑھایاجائے۔ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ، لبرل ازم و سیکولرازم پروان چڑھانے کی سازشیں ناکام بنانے اورقانون ناموس رسالتﷺ و ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ملک گیر سطح پر بھرپور سیاسی کردارادا کریں گے۔عبدالرحمن مکی نے کہاکہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف پراکسی وار میں مصروف ہیں۔ کلبھوشن جیسے دہشت گردوں کو فی الفور پھانسی دی جائے اور وطن عزیز پاکستان سے بیرونی ایجنسیوں کی مداخلت ختم کی جائے۔ افغانستان میں بھارتی فوج اور ایجنسیوں کو اڈے فراہم کر کے ملک میں دہشت گردی اور فتنہ و فساد پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ امریکہ کی بھارت کو خطہ کا تھانیدار بنانے کی کوششوں کی ہر سطح پرمزاحمت کی جائے گی۔ نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود پاکستان کیخلاف الزامات حکومت کی سفارتی ناکامی ہے۔وزارت خارجہ کے ڈیسک اورسفارتی محاذ کومزید مضبوط بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی این جی اوز پاکستان میں ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت سے متعلق قوانین ختم کروانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں‘ اسلام و ملک دشمن این جی اوز پر پابندی لگائی جائے اورانہیں ملک سے باہر نکالا جائے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن بل2017ءمیں ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں‘وزیر قانون زاہد حامد کو برطرف کیا جائے اور ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں قوم کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے شرعی قانون کے تحت سزائیں دی جائیں۔ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔قادیانیوں کی مسلمانوں کی صفوں میں گھسنے کی سازشیں قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>