تازہ ترین
شہباز شریف نے پنجاب میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا

شہباز شریف نے پنجاب میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا

لاہور (پاکستان اپڈیٹس )سیاسی مخالفین الزام تراشی نہ کریں، جھوٹی اشتہار بازی سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا لاہور میں موٹر سائیکل ایمبولنس سروس کی تقریب سے خطاب۔ پنجاب میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ اب جہاں ایمبولنس وین نہیں جا سکتی، وہاں فوری موٹر سائیکل ایمبولینس پہنچے گی۔ 900 موٹر بائیک ایمبولینسز 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں چلائی جائیں گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ یہ شاندار سروس پنجاب کے عوام کو سہولت دینے کیلئے شروع کی گئی ہے، سروس سے تنگ گلی محلوں میں بھی بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے گی۔اس موقع پر شہباز شریف مخالفین پر بھی خوب گرجے برسے، بولے کچھ لوگ الزامات کی سیاست کر رہے ہیں اور جھوٹی اشتہاربازی سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، پشاور میں میٹرو بس تو بنا نہ سکے، لاہور میں روک رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سے زیادہ ریپڈ ایمبولینس سروس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ریسکیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک مہینے کے رسک الاؤنس کا بھی اعلان کر دیا۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>