تازہ ترین

وفاقی وزیر کی سربراہی میں چلنے والی نجی یونیورسٹی کے خلاف طلبہ کی احتجاجی ریلی،،،،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

M5

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس ) وفاقی وزیر کی سربراہی میں چلنے والے نجی کالج سے ڈگریاں نہ ملنے پر نجی یونیورسٹی کے طلبہ کا ٹریفک چوک سے کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی ، طلبہ کی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق جامپور روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی کے طلبا نے ڈگریاں نہ ملنے پر ٹریفک چوک سے کمشنر آفس تک پی ٹی آئی کے رہنماء اخوند ہمایوں رضا کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی ریلی ہسپتال چوک سے ہو تی ہو ئی کمشنر آفس پہنچی جہاں پر متاثرہ طلبہ نعمان کھوسہ ، اسجد کھلول، علی ملک ، انوارالحسین ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاکھو ں روپے کی فیسیں ادا کرنے اور تعلیم مکمل کرنے کے باوجود ہمیں تاحال ڈگریاں جاری نہیں کی گئی جس سے ہمارا تعلیمی مستقبل تاریک ہو کر رہ گیا ہے اور اس ضمن میں قبل ازیں بھی متعدد بار احتجاج کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء اخوند ہمایوں رضا نے احتجاج سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نجی یونیورسٹی کے طرف سے طلبہ کو ڈگریاں نہ دینا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ سراسر نا انصافی اور زیادتی ہے اور ہم طلبہ کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلداز جلد طلبہ کو ڈگریاں جاری کی جائیں۔

انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ سالانہ امتحان 2017کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 57.18فیصد
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) . ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ سالانہ امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کر د یا ہے اور کامیابی کا تناسب 57.18فیصد رہا . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کے مراسلہ کے مطابق امتحا ن میں 40744داخلہ فارم جمع کرائے گئے اور 39521امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 22600کامیاب ہوئے . 21347ریگولر امیدوار اور 1253پرائیویٹ امیدوار کامیاب ہوئے . انہوں نے بتایاکہ امتحان میں فیل یا 33فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدوار متعلقہ مضامین کا امتحان انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈسالانہ امتحان 2018میں دے سکیں گے. پارٹ فسٹ کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ اپنے نمبروں کو بہتر بنانے کیلئے پارٹ فسٹ کا نتیجہ 30یوم کے اندر منسوخ کر کے نئے سرے سے سکیم آف سٹڈیز ؍ فیکلٹی اور تبدیل یا تبدیل کیے بغیر ریگولر امیدوار کے طو رپر اداروں میں داخلہ لے سکتے ہیں . انہوں نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ کے امتحان میں نقل کے دو کیس رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے ایک کو سزا دی گئی ہے اور ایک زیر سماعت ہے . ڈ پٹی کنٹرولر نے بتایاکہ پارٹ فسٹ کیلئے کسی مضمون کی ری چیکنگ کی درخواست 25اکتوبر تک آن لائن اور ہارڈ کاپی کی صورت میں دی جاسکتی ہے . رزلٹ کارڈز کی ترسیل 20اکتوبر تک مکمل کر لی جائے گی. انہوں نے بتایاکہ پارٹ فسٹ سالانہ امتحان پاس کرنے والے امیدواروں پر لازم ہے کہ وہ بارہویں کلاس کے سالانہ امتحان 2018میں شریک ہوں . شرکت نہ کرنے پر امیدوار پارٹ سیکنڈ سالانہ امتحان 2019دینے کے پابند ہوں گے ورنہ پارٹ فسٹ کا نتیجہ منسوخ ہو جائے گا .

فضائی کوریج اور کھیلوں کی سرگرمیو ں کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی ،دفعہ 144نافذ
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) . حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی حدود میں ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئر کرافٹ ،ڈرون ، اڑنے والے کیمرے و آلات ، خودکارایئر کرافٹ سسٹم ،ہیلی کیمز ، غبارے سمیت ہر قسم کی فضائی کوریج اور کھیلوں کی سرگرمیو ں کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد کر تے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے . ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ پنجاب کے حکمنامہ کے مطابق یہ پابندی 30نومبر تک موثر رہے گی. علاوہ ازیں صوبہ بھر میں ہوٹلز ، ریسٹورنٹ ، پارک ، کیفے ، کلبز سمیت عوامی مقاما ت پر شیشہ؍ حقہ کے استعمال پر بھی دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے او ریہ حکم بھی 30نومبر 2017تک لاگو رہے گا .

نفری کی کمی کا سامنا ہے، خواتین پولیس افسران کی تعداد صرف تین
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس )نفری کی کمی کا سامنا ہے، خواتین پولیس افسران کی تعداد صرف تین ہے، امن امان کے برقرار رکھنے کے لیے تمام وساائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔فرنٹ ڈیسک کا تجربہ کامیاب ہوا ہے۔ ایف آئی آرکے اندراج میں سائلان کو اب زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز نے یہاں اپنے آفس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں پولیس کی نفری کم ہے اور خواتین کی تعداد تو نہ ہونے کے برابر ہے اس وقت صرف تین افسر ہیں۔ انہوں نے یہ کہا کہ کھلی کچریوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم فرنٹ ڈیسک کے قیام کے بعد اور دیگر تبدیلیوں کی وجہ سے سائلان تھوڑا کم ہوئے ہیں، اولین ترجیح امان و امان کا قیام ہے اس سلسلے میں تمام تر موجود وسائل سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں عوام الناس سے پولیس کے ساتھ تعاؤن پر زور دیا اور کہا ہے اعتماد کی فضا کا قائم ہونا لازمی ہے۔ اس سلسلے انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کہیں ضروری ہے عوامی تجاویز پر عمل کیا جاتا ہے جس کے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں خاص طورپر محرم الحرام کے ایام کا انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاؤن اور کونلسنگ سے کامیابی کے ساتھ عشرہ اختتام پذیر ہوا ہے۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء بھی بھی اہم کردار ہے ۔

فوجداری بارروم کی نئی عمارت کی تعمیرات کا افتتاح
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازیخان کے پرانے فوجداری بارروم کی تعمیر کا کام زیرنگرانی صدر ڈسٹرکٹ بار شہزادہ احسان کریم میرانی ،جنرل سیکرٹری فہیم سعید چنگوانی شروع ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار صدر شہزادہ احسان کریم میرانی نے وکلاء کے ہمراہ فوجداری بارروم کی نئی عمارت کی تعمیرات کا افتتاح کیااورتعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پروکلاء سابق بار صدر سردار نسیم خان کھوسہ ،قاضی منصور احمد ایڈووکیٹ،سردار خلیل خان برمانی ایڈووکیٹ،حیدر عباس چنڑایڈووکیٹ،مرزا ادریس ایڈووکیٹ،محسن رضامیرانی ایڈووکیٹ،ملک طالب حسین ببر ایڈووکیٹ ،محمد جنید خان مستوئی ایڈووکیٹ،محمد رمضان خان میرانی ایڈووکیٹ،طاہر خان داؤدی ایڈووکیٹ،محمد یونس خان چغتائی ایڈووکیٹ اور یاسر خان کھوسہ ایڈووکیٹ اُمیدوار برائے صدارت بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وکلاء نے صدر ڈسٹرکٹ بار شہزادہ احسان کریم میرانی جنرل سیکرٹری فہیم سعید چنگوانی کو بار روم کی تعمیر اور ڈسٹرکٹ بار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وکلاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق کی رہنمائی میں غازی یونیورسٹی ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے
ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر کی رہنمائی میں غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے۔تمام شعبوں میں ہونے والی جامع اصلاحات کے باعث امسال یونیورسٹی میں ہونے والے داخلوں میں دو گنا اضافہ ہو گیا ہے جو جامعہ پر والدین اور طلبہ وطالبات کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ اس سال 12ستمبر سے 28ستمبر کے دوران ایم فل ، ماسٹر اور انڈر گریجویٹ لیول کے 35ڈگری پروگراموں میں داخلوں کے لیے 10,169امیدواروں نے درخواستیں دیں جبکہ گزشتہ سال 5369امیدواروں نے اپلائی کیا تھا، سال 2015میں 4754اور 2014میں 2967درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ وائس چانسلر کی ہدایت پر اس دور افتادہ علاقے کے طلبہ وطالبات کو زیادہ سے زیادہ مضامین میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی خاطر اس سال ایم بی اے، اسلامیات او زوالوجی میں ایم فل پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو 27جون 2016ء کو غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اضافی ذمہ داری سونپی جس کے بعد سے آج تک تدریسی ، انتظامی اور مالیاتی شعبوں میں ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت اصلاحات جاری ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس سروس سہولیات اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی لیبارٹری کے قیام کے لیے 121.206ملین روپے کے منصوبے کی منظوری دی ۔ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار 1595.638ملین روپے کا میگا ترقیاتی پراجیکٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے منظور کر لیا ہے۔اِسی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 7.6ملین روپے کی ماہانہ گرانٹ بھی حاصل ہو رہی ہے۔کچھ عرصہ قبل وائس چانسلر کی زیر صدارت فنانس اور پلاننگ کمیٹی نے موجودہ مالیاتی سال کے لیے 615.9ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دی ۔ حکومت پنجاب نے ای روزگار سکیم کے تحت غازی یونیورسٹی کے لیے ایک بڑی کمپیوٹر لیب کی منظوری دی جس کے قیام کے لیے تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اکیڈمک کونسل قائم ہوئی جس کے نتیجے میں مختلف شعبات کے نصاب کی منظور دی گئی اور اکیڈمک کیلنڈر کے نفاذ کے ساتھ ساتھ امتحانات میں گریڈنگ سسٹم کی بھی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی کی ڈگری کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی اور پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس سے ان ڈگریوں کی چھپائی کے کام کا آغاز ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں جلد ہی یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن منعقد ہوگا۔ دوسری جانب یونیورسٹی کے انتظای اور تدریسی ڈھانچے کی تنظیم نو کی گئی اور خالی آسامیوں کو مشتہر کیا گیا جن پر سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور حکومت پنجاب کی جانب سے طلبہ وطالبات کو ملنے والے وظائف اور لیپ ٹاپ کی تعداد میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر جامعہ میں ڈائریکٹریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ سیل ، ڈائریکٹریٹ آف فنانشل ایڈ اور کےئرےئر کونسلنگ کا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ تمام پرانی عمارات کی مرمت اور تعمیر نو کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان تمام عوامل کے سبب غازی یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں تیزی سے ابھرتی ہوئی جامعہ بن گئی ہے اور یونیورسٹی میں ہونے والی ترقی اور اصلاحات کی بدولت والدین اور طلبہ کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کا نتیجہ ریکارڈ تعداد میں داخلوں کی درخواستوں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

ٹیچنگ ہسپتال کے درجہ چہارم ملازمین کا ماہا نہ اجلاس
ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ملازمین کے جائز مسائل حل کئے جا ئیں گے تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی کے فرائض دلجوئی سے ادا کریں ان خیالات کا اظہار ٹیچنگ ہسپتال کے درجہ چہارم ملازمین آواز گروپ کے صدر چوہدری عبد المجید نے یونین کے ماہا نہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا چوہدری عبد المجید نے کہا کہ ملازمین کے پہلے بھی سکیل بڑھے ہیں اور مزید بھی بڑھ رہے ہیں اس سلسلہ میں یونین بھی کوشش کر رہی ہے ہمارا ورکروں کے ساتھ وعدہ ہے کہ ہم جائز مطالبات پورے کروانے کے لئے اگر ہمارے گردن بھی کٹ جائے تو پھر بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے جس طرح آپ لوگوں نے ہم اعتماد کیا ہے ہم بھی آپ لوگوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے ہم ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے سکیل بڑھانے کے کام میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں اس موقع پر چیئر مین غلام مصطفی خان ،جنرل سیکرٹری غضنفر عباس ،نائب صدر اللہ وسایا ،جوائنٹ سیکرٹری محمد ہاشم ،فنانس سیکرٹری علی اعجاز نے بھی خطاب کیا ماہانہ اجلاس میں پیرا میڈیکس کے عہدیداروں ریاض احمد بھٹہ ،خلیق نواز چانڈیہ اور ملک سجاد سرور نے خصوصی شرکت کی ۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>