تازہ ترین
سیالکوٹ: ملک برآمدات میں کمی کو روکنے اور معاشی استحکام کے لئے اب ناگزیر ہو گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر موثر عملی اقدامات کرے،صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف ٖ کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)

سیالکوٹ: ملک برآمدات میں کمی کو روکنے اور معاشی استحکام کے لئے اب ناگزیر ہو گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر موثر عملی اقدامات کرے،صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف ٖ کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)

سیالکوٹ(سعید پاشا) صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف ٖ کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) زبیرطفیل نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں کمی کو روکنے اور معاشی استحکام کے لئے اب ناگزیر ہو گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر موثر عملی اقدامات کرے۔ ملکی برآمدات میں اضافہ کے لئے التواء کے شکار کسٹمز ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمز اور سیلز ٹیکس ری فنڈ کلیمز کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں منعقدہ آل ٹریڈ باڈیزکے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی ، سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت اور دیگر ٹریڈ باڈیز نے مشترکہ طور پر ملکی برآمدات میں کمی اور معاشی عدم استحکام پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ صدرایف پی سی سی آئی زبیر طفیل نے کہا کہ ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمز اور سیلز ٹیکس ری فنڈ کلیمز کی ادائیگی میں بے جا تاخیر بھی ملکی برآمدات میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ایکسپورٹرز شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جبکہ ان کو طفل تسلیوں کے سوا کچھ بھی نہیں مل رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو باقاعدہ اعتماد میں لے کر معاشی، تجارتی، برآمدی اور اقتصادی پالیسیاں بنائے اور پھر ان پالیسیوں پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان اربوں ڈالرز کا سالانہ قیمتی زر مبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکا م میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکومت بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل میں سنجیدگی سے دلچسپی لے اور اب موثر عملی اقدامات بھی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بزنس کمیونٹی کے مسائل کی طرف حکومت نے فوری توجہ نہ دی تو پھر بزنس کمیونٹی احتجاج کر نے کے لئے اپنی برآمدات روک کر باقاعدہ حتجاجی ہفتہ منائے گی۔ اجلاس میں بزنس لیڈروں افتخار اے ملک، ایس ایم منیر اور شیخ ریاض الدین نے بھی شرکت کی۔۔۔

سیالکوٹ(سعید پاشا)ڈار بردران تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں ان کی خدما ت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے مرد آہن کی طر ح اقامہ زدہ وزیر خا رجہ کا مقابلہ کر کے بتا دیا ہے کہ چیئر مین عمران خان کے نڈر سپا ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مضبو ط ،فعال بنانے میں جس طر ح کا م کیا گیا ہے اس کی واضح تصویر آج اجلا س میں شریک کا رکنا ن وعہدیدران کی مو جو دگی سے ہے ۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر سنٹرل پنجا ب چوہدری شاہنواز، بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن،سابق ضلع نا ظم میاں نعیم جاوید،سابق ایم پی ایز طاہر محمود ہندلی،چوہدری عظیم نوری گھمن،چوہدری محمد اخلاق،سابق اولمپیئن محمد آصف باجوہ،اصغر اعوان عطاری،سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین،میاں رفیق،سابق وزیر مذہبی امور آزادکشمیر صاحبزادہ حامد رضا ،آصف چاہڑ با جو ہ ،فیا ض چیمہ،ضیا ء اللہ کھارا،عامر خالد باجوہ،ادریس چیمہ نے اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کو تحریک انصاف کا گڑھ بنا نے کے لئے ڈار برادران کی کو ششو ں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کی قیا دت میں متحد ہے اور آئندہ الیکشن میں ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے مضبو ط امیدوار میدان میں لا ئے جا ئینگے تا کہ ن لیگ کے پٹواری و دربا ری امیدواروں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کیا جا سکے ۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>