تازہ ترین
صوبائی محتسب پنجاب ڈیرہ میں وفاقی اداروں سے متعلق 26کیسز کی سماعت،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

صوبائی محتسب پنجاب ڈیرہ میں وفاقی اداروں سے متعلق 26کیسز کی سماعت،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس). کنسلٹنٹ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ملتان لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید باقر احسن نے کہا ہے کہ واپڈا افسران پولیس ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ سٹاف کی مدد سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کریں تاہم کسی کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے. انہوں نے یہ بات آج دفتر ریجنل ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب ڈیرہ غازیخان میں وفاقی اداروں سے متعلق 26کیسز کی سماعت کے دوران کہی . سماعت کے دوران ریجنل ایڈوائزرصوبائی محتسب پنجاب برائے ڈیرہ غازیخان و راجن پو رسید بہادر شاہ ، ایکسیئن میپکو عمران مجید ، ایس ڈی اوز شہباز احمد خان اور وجاہت حسین کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی . کنسلٹنٹ وفاقی محتسب لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید باقر احسن نے دوران سماعت ہدایت کی کہ سائلین اور محکموں کے نمائندے زیادہ یونٹ چارجنگ کے کیسز میں ویڈیو ؍ تصویری ریکارڈ ساتھ لائیں تاکہ بروقت اور درست فیصلہ کرنے میں آسانی ہو . انہوں نے میپکو سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے. اس موقع پر میپکو افسران نے چھ کیسز کو موقع پر نمٹادیا جبکہ باقی شکایات کا فیصلہ ایک ہفتہ کے اندر کرنے کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر پانچ نئی درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور بتایا گیا کہ کنسلٹنٹ وفاقی محتسب مختلف وفاقی محکموں سے متعلق 17،اکتوبر 2017کو آئندہ سماعت کریں گے . کنسلٹنٹ وفاقی محتسب نے کہاکہ کسی بھی وفاقی محکمہ سے متعلق شکایت پر درخواست دی جاسکتی ہے . انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیصلہ شدہ کیسز پر فوری عملدرآمد کیا جائے . صارفین کو ناجائز تنگ کرنے اور انصاف کی فراہمی میں تاخیری حربے استعمال کرنے کی روش کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا .

عاشورہ محرم،،،زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے فعال کردارادا کیا،،،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ا للہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے پر امن انعقاد کیلئے متعلقہ محکموں سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے فعال کردارادا کیا. فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا پورا سال برقرار رہنی چاہیئے . انہوں نے یہ بات سرکٹ ہاوس میں افسران کے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ ٹیم ورک سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات ممکن ہوئے . اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیہ ، عبدالجبار ، عبدالغفار ، چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈی ایم او غلام یاسین ، سیکرٹری آر ٹی اے کاشف جلیل ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ناطق حیات ، سول ڈیفنس آفیسر محمد ربنواز ، ایس این اے محمد معظم چشتی سمیت دیگر افسران موجود تھے .

عاشورہ محرم کے دوران 2315عزادارو ں کو موقع پر طبی امداد دی،ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس). ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے عاشورہ محرم کے دوران 2315عزادارو ں کو موقع پر طبی امداد دی. 27کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے بتایاکہ گزشتہ سال 1752عزادار زخمی ہوئے اس سال تحصیل ڈیرہ میں 947، کوٹ چھٹہ میں 317اور تونسہ میں 671عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی . انہوں نے ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا.

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،،،،سنگل لیٹ فیس کے ساتھ داخلوں کی تاریخ میں توسیع
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس).علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام سمسٹر خزاں 2017کے میٹرک تا بی ایڈ ، ایم اے ، ایم ایس سی ؍ ایم ایڈ کے سنگل لیٹ فیس کے ساتھ داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اور اب آخری تا ریخ 10، اکتوبر 2017مقرر کی گئی ہے . یہ بات ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی کے مراسلہ میں کہی گئی ہے . انہوں نے کہاکہ تمام طلبہ کو داخلہ فارم بذریعہ ڈاک ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کیے جا سکتے ہیں مزید معلومات کیلئے 064-9260386-7پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .

محرم الحرام پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے گئے،،ڈی پی او احمد نوازچیمہ
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)10محرم الحرام پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے گئے اور عوام الناس کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ساتھ ساتھ عوام الناس نے زنجیر زنی اور ماتم بھی کیا جبکہ جلوس کی نگرانی خود ڈی پی او احمد نوازچیمہ کرتے رہے اور ضلع بھر کے جلوسوں پر 1800سے زائد پولیس اہلکاران روٹس اور چھتوں پر تعینات کے گئے ۔جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے 3لئیرز میں ڈیوٹی لگائی گئی اور جلوسوں کے روٹ کو ہمہ قسمی ٹریفک کے لئے بندکر دیا گیا جبکہ ٹریفک ملازمان کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی جو ٹریفک کو متبادل راستہ سے گزارتے رہے تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کا ٹریفک مسلۂ درپیش نہ آئے جلوس روٹس پر ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات کی گئی جو سیکیورٹی کے پیش نظر روٹس پر مسلسل گشت کرتی رہی جبکہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا اور جلوسو ں کی گزر گاہوں پر CCTVکیمرے بھی نصب کئے گئے اور گزرنے والے جلوس کی مکمل نگرانی کی جاتی رہی اور جلوس بخریت کربلا جا کر اختتام پذیر ہوا ۔آخر میں ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام میں ممبران امن کمیٹی نے بہترین اور مثالی کردار ادا کیا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن و امان کی بہتر ین فضا ء قائم رہی اورضلع بھر میں تمام مجلس و جلوس کے پروگرامز پر امن اور بخیریت اختتام پذیر ہوئے ہیں جبکہ ہمار ا مقصد ملکر پر امن ماحول فراہم کرنا اور امن و امان قائم رکھنا ہے ۔

محرم الحرام میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،،، بہرام خان بزدار،،شیر باز خان بزدار
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)محرم الحرام میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈی پی او احمد نواز چیمہ ڈی ایس پی سٹی اظہر گیلانی ،ڈی سی اللہ رکھا انجم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ڈسٹرکٹ بار صدر بہرام خان بزدار ایڈووکیٹ نے چیئرمین یونین کونسل نمبر6 شیر باز خان بزدار کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بہرام خان بزدار ایڈووکیٹ نے کہا کہ جہاں پورے پاکستان میں دہشت گردی کا خوف پھیلا ہواہے ان حالات میں ڈی پی او احمد نواز چیمہ ڈی ایس پی سٹی اظہر گیلانی نے مجالس اور ماتمی جلوس میں ایک ذمہ داری کامظاہرہ کیا جس کی مثال نہیں ملتی جو جلوس میں قدم قدم پر جلوس کے ساتھ چلتے رہے اور کانسٹیبل کی طرح گلی گلی حالات کا جائزہ لیتے رہے جس سے پورے ماتمی جلوس میں اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان کی عوام اور بالخصوص شیعہ برادری ان کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔اسی طرح میئر شاہد حمید خان چانڈیہ ،ڈپٹی مےئر شیخ اسرار احمد نے مجالس اور ماتمی جلوس کے راستوں پر صفائی ،لائٹنگ اور بروقت سبیلوں کو پانی کی سپلائی کی جس پر شیعہ برادری ان کی انتہائی مشکور ہے ۔محرم الحرام کے پر امن انعقاد کرنے پر ہم ڈی پی ا و ،ڈی ایس پی سٹی ،ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

وزیر خزانہ کو فورا وزرات خزانہ سے برطرف کیا جائے،،،،، شبلی شب خیز غوری
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شبلی شب خیز غوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی غریب عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا اضافہ کرکے جو بم گرایا گیا ہے اس کی اصل وجہ آئی ایم ایف قرضہ کی وہ قسط ہے جو مہنگی شرائط پر لیا گیا ہے جس ملک کا وزیر خزانہ کرپشن کے مقدمات میں نیب کی عدالتوں میں پیش ہورہا ہو اور وزیراعظم پر بھی کرپشن کے مقدمات ہوں وہ حکمران سوائے کرپشن کے کوئی منصوبہ بندی نہیں کرسکتے انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ وزیر خزانہ کو فورا وزرات خزانہ سے برطرف کیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات پر اضافہ فوری واپس لیا جائے اور سپریم کورٹ سے استدعا کی جاتی ہے سپریم کورٹ جس طرح پیپلزپارٹی کے دور میں از خود نوٹس لیا کرتی تھی اس طرح موجودہ حکومت کے غلط فیصلوں پر بھی از خود نوٹس لے تاکہ پاکستان کی غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے اس موقع پر ڈویژنل نائب صدر ڈیرہ غازی خان عبد القادر چوہان، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ڈیرہ غازی خان فہد بھٹی ،رہنما پیپلزپارٹی یاسر جاوید مون، سردار ثقلین خان کھوسہ و دیگر بھی موجود تھے۔

عشرہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے سلسلے میں بہترین انتظامات، مکمل سیکورٹی فراہم کرنے پر خراج تحسین ،ڈیرہ چیمبر آف کامرس
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ٰی کے صدر بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر عطا شفیع تنویر شیخ، نائب صدر مرزا محمد آصف اقبال ، سابق صدورخواجہ محمد الیاس، خواجہ محمد یونس، ذوالفقار علی خان نصوحہ، سابق سینئر نائب صدر محمد حنیف خان پتافی، نائب صدر طارق اسماعیل قریشی، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی خلیل احمد خان علیانی، محمد لطیف خان، زاہد نظام قریشی ، غلام مصطفیٰ کھنڈوا، شہباز علی خان نصوحہ، خواجہ محمد اصغر، فیاض علی چوہدری، شمشاد احمد، حمید اختر، ملک غلام قاسم کے علاوہ محمد راشد شیخ، مرزا محمد اقبال، میاں محمد ایوب، مرکزی انجمنِ تاجراں کے صدر شیخ معراج الدین قریشی اور عہدیداران جاوید اسحاق مستوئی، فردوس حمید خان، جان عالم لغاری،رانا حاجی نذیر احمد، حاجی محمد حسین، حاجی شیخ محمد علی اور میاں محمد ایوب نے اپنے بیان میں عشرہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے سلسلے میں بہترین انتظامات، مکمل سیکورٹی فراہم کرنے اور حکمت عملی پر ڈی جی خان ڈویژن کے کمشنر اور آر پی او کے علاوہ ڈویژن بھرکے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز، سول و پولیس انتظامیہ، شہریوں دیگر متعلقہ محکموں اور تمام مکتبہ ہائے فکرو مسالک کے کردار کو بے حد سراہا ہے جن کی رات دن کی کاوشوں سے علاقے میں مقدس ایام کی پر امن انداز سے تکمیل ممکن ہو سکی ہے۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>