تازہ ترین
نئے ہجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کو عرق ِ گلاب اور آب زم  زم سے غسل دے دیا گیا۔

نئے ہجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کو عرق ِ گلاب اور آب زم زم سے غسل دے دیا گیا۔

مکہ مکرمہ(پاکستان اپڈیٹس )حجاج کرام کی اپنے ملک واپسی کے بعد نئے ہجری سال کے آغاز پر ہرسال کی طرح امسال بھی غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں حرم شریف کے امور کے نگراں الشیخ السدیس، شاہی خاندان کے افراد، غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ خانہ کعبہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد غسل دینے کا عمل شروع ہوا جو 2 گھنٹے میں مکمل ہوا۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرقِ گلاب اور آبِ زم زم میں کپڑا بھگو کر غسل دیا گیا جبکہ فرش کو عرقِ گلاب اور آبِ زم زم سے غسل دیا گیا۔غسل مکمل ہونے کے بعد خانہ کعبہ کا دروازہ کھول کر اندرونی حصہ میں مخصوص افراد نے نوافل ادا کیے۔حج کے دوران غلاف کعبہ کو نقصان سے بچانے کے لیے اسے زمین سے تین میٹر اونچا کردیا جاتا ہے تاہم غسل کے موقع پر غلاف کعبہ کو اس کی اصل لمبائی کے مطابق کردیا جاتاہے۔

khanakaba1 khanakaba2 khanakaba3 khanakaba4 khanakaba5

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>