تازہ ترین
رنگ روڈ پر نجی ہسپتال کے باہر دھماکہ، 5افراد زخمی

رنگ روڈ پر نجی ہسپتال کے باہر دھماکہ، 5افراد زخمی

پشاور (پاکستان اپڈیٹس ) رنگ روڈ پرنجی ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق رنگ روڈ پر شنواری ٹاﺅن کے قریب نجی ہسپتال ایم ایم سی کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد سے کیا گیا ہے تاہم ابھی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہسپتال کے باہر ہونے والے دھماکے میں ہسپتال کا مالک اور اس کا بیٹا بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>