تازہ ترین
عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد

عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد

لاہور(پاکستان اپڈیٹس ) پی سی بی نے عمراکمل پر 3 میچز کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا ہے۔ پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنزہارون رشید کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کی سفارشات کی روشنی میں عمر اکمل کوکوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 میچز کی پابندی کےساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کرکٹر کودو ماہ تک غیر ملکی لیگز اور ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے این اوسی جاری نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عمر اکمل نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے سے روکا جس پر پی سی بی نے کرکٹر کو شوکاز نوٹس بھیجا،جواب سے مطمئن نہ ہونے پر دوسرا بھجواکر پوچھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب کیوں ہوئے جب کہ عمر اکمل نے پریس کانفرنس کو غصے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے معذرت طلب کی تھی۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>