تازہ ترین

بلائنڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن سے ٹریفک چوک تک جشن آزادی ریلی،،،،ڈیرہ غازی خان کی مزید خبریں

1

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) بلائنڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میونسپل کارپوریشن سے ٹریفک چوک تک جشن آزادی ریلی ،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ایسوسی ایشن ڈیرہ غاز ی خان کے صدر حافظ عبد الرزاق کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن سے ٹریفک چوک تک جشن آزادی ریلی نکالی گئی اس مو قع پر ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں سفید چھڑی تھامے اور پاکستان کے جھنڈے اٹھائے ہو ئے تھے اوروہ پاکستان زندہ باد ،قائد اعظم زندہ باد اور علامہ اقبال زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ٹریفک چوک پر پہنچ کر ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے صدر حافظ عبد الرزاق ،محمد سلیم ،عبد الشکور،عبد الرزاق چانڈیہ ،محمد شہباز اختر ،عبد الصمد ،عبد الجلیل ،حافظ مرتضیٰ ،حافظ محمد شفیع ،عبد الکریم محمد حسین و دیگر نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے پاکستان کی طرف کسی نے بھی میلی آنکھ دیکھی تو ہم اس کی آنکھیں باہر نکال لیں گے ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں ہمارے ملک کو بنے ہو ئے 70سال ہو گئے ہیں اور ہم یہ جشن آزادی پر جوش طریقے سے منا رہے ہیں نابینا افراد بھی نارمل لوگوں سے کم نہیں ہم بھی پاکستانی شہری ہیں ۔

جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل موسیقی کا انعقاد
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس).کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ گھٹن کے دور میں تفریح کے مواقع ضروری ہیں جس کو دیکھتے ہوئے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل موسیقی کا انعقاد کیاگیا . انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی جی خان آرٹس کونسل میں محفل موسیقی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو معیاری تفریح کے مواقع فراہم کیے جاتے رہیں گے . ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل و ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء نے کہاکہ محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام ڈی جی خان آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے جشن آزادی کی تقریبات 14اگست تک جاری رہیں گی . تقریب سے محبوب حسین خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا . نادیہ ہاشمی ، عبدالسلام ساغر ، سراج بھٹہ اور دیگر معرو ف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگاکر داد وصول کی . تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر حسین چانڈیہ ، اے سی جی سیف ا لرحمن بلوانی ، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ کمپنی یونس خان ، میئر ڈی جی خان کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ سمیت افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین موجود تھے .

ورکنگ ویمن ہاسٹل سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں جشن آزادی کی تقریب
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس).ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ تحریک اورقیام پاکستان کیلئے خواتین نے فعال کردارادا کیا. محترمہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی جدوجہد میں عملی حصہ لیا. آج پاکستان میں نصف سے زائد آبادی خواتین کے مثبت کردارکی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے . انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورکنگ ویمن ہاسٹل سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں جشن آزادی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے قوانین سازی کر کے خواتین کے حقوق کو تحفظ دیا ہے ملازمت میں کوٹہ ، عمر کی بالائی حد میں پانچ سال کی رعایت ، وراثتی جائیداد کا تحفظ ، وٹہ سٹہ ، کاروکاری ، کم عمر او رجبری شادی کی پابندی سمیت دیگر اقدامات کیے . ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے خواتین آگے آئیں . منیجر ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب خواتین کی تعلیم ، تربیت ، ملازمت کے حصول او رحقوق نسواں کے تحفظ کیلئے قابل ستائش اقدامات کررہی ہے جس سے خواتین کو ہر شعبہ میں آگے آنے میں مدد ملی ہے . تقریب سے سعدیہ حسین ، آمنہ نواز او ر دیگر نے بھی خطاب کیا. ارم شہزادی نے تلاوت کلام پاک او رفاطمہ نسیم نے نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی. کرن ، سحر او ردیگر نے ملی نغمے پیش کیے . تقریب میں موم بتیاں روشن کر کے جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی .

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں ہفتہ صحت 15اگست سے منایا جائے گا
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں ہفتہ صحت 15اگست سے منایا جائے گا جس کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں . ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ تحصیل صدر ہسپتال تونسہ، دو سول ہسپتال فورٹ منرو ، سخی سرور تین دیہی مراکز صحت سرور والی ، چوٹی زیریں ، ٹبی قیصرانی پانچ بنیادی مراکز صحت مکول ، غوث آباد، مانہ احمدانی، سمینہ او رچھابری میں عوام کا کمپیوٹر کے ذریعے طبی معائنہ ٹی بی یرقان سمیت مختلف بیماریوں کے لیبارٹری ٹیسٹ او رحفاظتی ٹیکے مفت لگائے جائیں گے . حاملہ خواتین کو خوراک او رملٹی وٹامن اور ضروری ادویات مفت فراہم کی جائیں گی . سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ماہرین طب او رمعاون عملہ تعینات کردیاگیاہے .

پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ 20، اگست کو ہو گا
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس).پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ 20، اگست کو ہو گا جس کیلئے ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازیخان میں بھی امتحانی سنٹر قائم کیا جائے گا جہاں تقریبا 2100امیدواروں کی شرکت متوقع ہے . سکیورٹی ، بجلی ، پانی ، ٹریفک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انتظامات کو یقینی بنانے اور صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انٹری ٹیسٹ میں شریک طلبہ کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے . اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی.

پتنگ بازی و سازی کیخلاف مہم جاری رکھنے اور سخت کاروائی کرنے کا حکم
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس ) پتنگ بازی و پتنگ سازی کی سرگرمیوں میں ملوث اشخاص کو فوری گرفتار کر کے کاروائی کی جائے ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ غازیخان احمد نواز چیمہ نےSHOsکو پتنگ بازی و سازی کیخلاف مہم جاری رکھنے اور سخت کاروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاانہوں نے کہا کہ حادثات سے بچنے کیلئے ایسی سرگرمیوں میں ملوث اشخاص سے کوئی نرمی نہ برتی جائے انہوں نے ضلع بھر کے SHOs کو حکم دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں پتنگ سازی کا سامان رکھنے، بیچنے اور عوام کو ایسی سرگرمیوں سے باز رکھا جائے اگر کوئی بھی شخص ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ ڈی پی اواحمد نواز چیمہ نے کہا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے باز رہیں تاکہ قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب
ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) ڈائریکٹر تعلیمات ڈیرہ ڈویژن ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور سلامتی کی علامت ہے ہمیں اپنے آپ کو پاکستانی جھنڈے سبز اور سفید کی طرح بنانا ہے اسکے لیے ہمیں دیواریں رنگوانے کی بلکہ ہم سب کو اپنے اندر بھائی چارہ کو فروغ دیتے ہوئے آپس میں صلح کرنا ہوگی اور وطن عزیز کوپر امن بنانا ہوگا 70ویں یوم آزادی کے موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایات پر یکم اگست سے یوم پاکستان تک تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ہمارے اور ہمارے مستقبل کے معماروں اندر ملکی خدمت کا جذبہ اسی طرح تر و تازہ رہے جیسا کہ قیام پاکستان کے وقت ہمارے آباؤ اجداد کا تھا یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی ذہنی نشونما ہوتی ہے اور ہمارے معاشرے میں اسکی بہت ضرورت ہے اس موقع پر ڈویژن بھر کے کالجوں سے آئے طلبہ میں مشاعرہ ، کوئز پروگرام ، مصوری،ملی نغمہ،قرات،نعت کے مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا مشاعرہ میں گورنمنٹ کالج آف کامرس ڈیرہ کے ارسلان احمد ساحل نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، گروپ مباحثہ میں گورنمنٹ کالج لیہ کے فیصل تحسین نے پہلی ،کوئز مقابلہ میں گورنمنٹ کالج آف کامرس تونسہ شریف کے جاوید اقبال نے اول ، گورنمنٹ کالج بوائز گریجویٹ راجنپور محمد معظم اسلم ، عطا اللہ نے دوئم ، گورنمنٹ کالج آف کامرس لیہ کے فیصل تحسین نے سوئم پوزیشن حاصل کی اسی طرح مصوری کے مقابلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز بلاک نمبر17کے محمد جمال اعجاز نے اول ، کامرس کالج راجنپور کے شیر محمد نے دوئم اور کامرس کالج لیہ کے محمد فہد نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ملی نغمہ میں کامرس کالج ڈیرہ غازی خان کے محمد عمر فاروق نے اول ،ڈگری کالج روجھان کے جہانزیب احمد نے دوئم ، جبکہ ڈگری کالج مظفر گڑھ کے محمد فہد نے سوئم پوزیشن حاصل کی حسن قرات کے مقابلہ میں کامرس کالج ڈیرہ کے حافظ عبدالغفار نے اول ، ڈگر کالج شاہ صدر دین کے حافظ ابوبکر نے دوئم پوزیشن حاصل کی اور نعت میں ڈگری کالج تونسہ کے زین العابدین نے اول پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفر گڑھ پروفیسرچوہدری بشیر احمد ، راجن پور پروفیسر ارشد بخاری ، ڈیرہ غازی خان ملک خلیل الرحمن نے تمام امیدواران کو مقابلہ جات میں حصہ لیکر اچھی کاکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازی خان ایک اچھا ونیو جہاں پر ہم نصابی سرگرمیوں کے یکے بعد دیگر کامیاب پروگرامز کا اہتمام کیا جا تا ہے جس کا سہرا سربراہ ادارہ پروفیسر سجاد حسین کے سر جاتا ہے اور انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ نے اپنے اپنے شعبہ میں اہم کردار ادا کیا ہے آخر میں سربراہ ادارہ پروفیسر سجاد حسین نے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ میں اسوقت 1100سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہے اور پورے پنجاب میں انرولمنٹ کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے الحمداللہ کالج ہذا میں معیاری اور پائیدار تعلیم سے طلبہ و طالبات کو آراستہ کیا جا رہا ہے اور یہ سب وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر منور حسین جتوئی ، پروفیسر جمال الدین اظہر ، عقیل رضا ، محمد طلحہ ، فرح نایاب و دیگر بھی موجود تھے ۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>