تازہ ترین
سیالکوٹ: میاں نواز شریف نے خود کو ایک ناکام سیاست دان کے طور پر قوم کے سامنے پیش کیا،عمر ڈار مر کزی رہنما پاکستان تحریک انصاف

سیالکوٹ: میاں نواز شریف نے خود کو ایک ناکام سیاست دان کے طور پر قوم کے سامنے پیش کیا،عمر ڈار مر کزی رہنما پاکستان تحریک انصاف

سیالکوٹ(سعید پاشا)پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف نے خود کو ایک ناکام سیاست دان کے طور پر قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے۔اب اگر آئندہ انتخابات میں لوگ اْنہیں اور اْن کی پارٹی کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ ایک قومی المیہ سمجھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیا ل کے کارکنا ن سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نااہل شریف اس پوری مدت میں نہ تو جمہوری سیاسی روایت کو سمجھ پائے ہیں، نہ ان کی سوچ میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور نہ ہی وہ سیاست کو ذاتی طاقت اور اثر و رسوخ کا ذریعہ سمجھنے کی سوچ سے آگے بڑھ سکے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ستر برس کی عمر کو پہنچنے کے باوجود اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے بضد نظر آتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس ملک کیخلاف سب سے بڑی سازش ہو رہی ہے، مجرم کی نیب میں پیشی ہونے والی ہے اور وہ سرکاری خرچے پر لاہور جا رہا ہے، یہ پاکستان کیخلاف سازش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں سارے چوروں کے برابر ان کے ایک بیٹے کے گھر کی مالیت ہے۔ نواز شریف نیب سے خوفزدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ نیب کیسز میں یہ پھنس جائیں گے کیونکہ اتنے چارجز کسی بھی چور پر عائد نہیں ہوتے جتنے نواز شریف پر عائد ہوتے ہیں

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>