تازہ ترین
ملی مسلم لیگ کرسی و اقتدار کا لالچ نہیں رکھتی، ہم رائج سیاست میں موجود خرابیوں کی اصلاح چاہتے ہیں۔ مزمل اقبال ہاشمی

ملی مسلم لیگ کرسی و اقتدار کا لالچ نہیں رکھتی، ہم رائج سیاست میں موجود خرابیوں کی اصلاح چاہتے ہیں۔ مزمل اقبال ہاشمی

کراچی (پاکستان اپڈیٹس) ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی سے جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل قاضی احمد نورانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گلشن اقبال میں ملاقات کے موقع پر جے یو پی کے رہنما عقیل انجم و دیگر بھی موجود تھے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کرسی و اقتدار کا لالچ نہیں رکھتی، ہم رائج سیاست میں موجود خرابیوں کی اصلاح چاہتے ہیں۔ ہماری سیاست افراد اور جماعتوں کو جوڑنے کی ہوگی، ذاتی مفادات کے لیے لڑنے سے ملک میں انتشار اور عدم استحکام کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو یونیورسٹی روڈ سے مزار قائد تک ”آزادی کارواں“ تاریخی ثابت ہوگا، جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شامل کیا جائے گا۔ ”آزادی کارواں“ سے شہر بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے اور یوسیز کی سطح تک ملی مسلم لیگ کا مضبوط نظم قائم کریں گے۔ اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماﺅں قاضی احمد نورانی اور علامہ عقیم انجم نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ملک دشمن سازشوں کا توڑ کیا جاسکتا ہے۔ 14 اگست کا ”آزادی کارواں“ تمام مکاتب فکر کا نمائندہ کارواں ثابت ہوگا۔ رہنماﺅں نے کارواں میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

PIC 01

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>