تازہ ترین
سعداختر یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے یونان روانہ ہوگئے

سعداختر یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے یونان روانہ ہوگئے

ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی نائب صدر ،روزنامہ نوائے وقت کے سینئر کالم نگاراورمعروف روحانی شخصیت جناب قاضی سعداخترقریشی یونان میں پاکستان کے سفیرجناب خالدعثمان قیصر کی خصوصی دعوت پر14اگست کوپاکستان کے سفارت خانہ میں ہونیوالی پرچم کشائی کی پروقارتقریب میں شرکت کیلئے یونان روانہ ہوگئے ہیں۔ قاضی سعداخترقریشی یونان میں قیام کے دوران وہاں مقیم اوورسیزپاکستانیوں سے انفرادی اوراجتماعی ملاقات کریں گے۔ قاضی سعداخترقریشی کی 17اگست کووطن واپسی ہوگی ۔ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمددلاورچودھری،سینئر وائس چیئرمین میاں محمدسعیدکھوکھر، مرکزی سیکرٹری جنرل محمدناصراقبال خان،سینئر نائب صدور افتخار مجاز، سردارمرادعلی خان،کاشف سلیمان ، مرکزی نائب صدورمحمد صفدر سکھیرا، میاں محمد اشرف عاصمی،ملک غضنفر اعوان ،ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز،اسحق جیلانی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ممتازحیدراعوان ،مرکزی سیکرٹری مالیات محمدآصف عنایت بٹ ،سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،محمدشاہدمحمود ،چیئرپرسن وومن ونگ نیلما ناہید درانی ،سینئر وائس چیئرپرسن رقیہ غزل،شاہدہ مجید اورسینئر نائب صدرروحی کھوکھرسمیت سینئر عہدیداران اورارکان نے قاضی سعداخترقریشی کو اپنی دعاﺅں اورنیک خواہشات کے ساتھ لاہورائیرپورٹ سے رخصت کیا ۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>