تازہ ترین
ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے، سربراہ پاک فوج

ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے، سربراہ پاک فوج

لاہور(پاکستان اپڈیٹس   )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے جب کہ کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جب کہ آرمی چیف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی میجر علی سلمان شہید کے گھر گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے جب کہ کوئی بھی قربانی دینی پڑے، امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے اور کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>