تازہ ترین
آپریشن رد الفساد، ایف سی نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی : آئی ایس پی آر

آپریشن رد الفساد، ایف سی نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی : آئی ایس پی آر

راولپنڈی پاکستان اپڈیٹس  )ایف سی بلوچستان نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے قلعہ عبد اللہ کے علاقے سے 2ہزار کلو بارودی مواد پکڑ کر دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ بارود ایک گاڑی میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں جبکہ اسی سلسلے میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد کیا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان ایک بڑی تباہی سے بچ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سے نے بلوچستان کے علاقے قلعہ عبدا للہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران ایف سی نے ایک گاڑی سے 2ہزار کلو بارود بر آمد کیا ہے جبکہ2مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>