تازہ ترین
کلبھوشن مجرم ہے، رحم کی اپیل کا فیصلہ فوجی عدالت کرے گی:عبدالباسط

کلبھوشن مجرم ہے، رحم کی اپیل کا فیصلہ فوجی عدالت کرے گی:عبدالباسط

نئی دہلی(پاکستان اپڈیٹس  )بھارت میں سبکدوش ہونے والے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاہے کہ کلبھوشن یادیو مجرم ہے جبکہ رحم کی اپیل کا فیصلہ فوجی عدالت کرے گی ، ہمیں ان طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونا چاہیے جو تعلقات میں بہتری نہیں چاہتیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عبدالباسط کا ساوتھ ایشیا فورم فارآرٹ اینڈ کریٹو ہیرٹج کی جانب سے کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیرمیں حق خود ارادیت اور استصواب رائے کیلئے تمام شرائط پوری کرنے کو تیار ہے، ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے جبکہ پاکستان اور بھارت کو کسی واقعہ سے متاثرہوئے بغیرجامع مذاکرات کا عمل شروع کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی کوشش کرتے رہنا چاہیے اور دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے سیاسی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، ہمیں ان طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونا چاہیے جو تعلقات میں بہتری نہیں چاہتیں۔

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>