تازہ ترین

ضلع ڈیرہ غازیخان میں آئندہ سہ روزہ پولیو مہم 17اپریل سے شروع ہوگی

08-04-2017 sharjeel 2

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس ). ضلع ڈیرہ غازیخان میں آئندہ سہ روزہ پولیو مہم 17اپریل سے شروع ہوگی . مہم کے دوران ضلع کے پانچ سال کی عمر کے پانچ لاکھ 93ہزار 873بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے. محکمہ صحت کی طرف سے مہم کیلئے از سر نو مائیکرو پلان ترتیب دے کر تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں. یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت ہونے والے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان خالد محمود گوپانگ ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالجبار ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن عبدالغفار لنگاہ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید گل حسن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان ،تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر محمد خلیل ، ڈاکٹر محمداطہر سکھانی ، ڈاکٹر کامران اصغر کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذور ی سے بچانے کیلئے پولیو کے حفاظتی قطرے ترجیحی بنیادو ں پر پلائیں . محکمہ صحت کے فیلڈ عملہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پانچ سال کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے انسدادی قطرے پلانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں اور اپنے پیشہ وارانہ فرائض نیک نیتی ، خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیں . چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں17سے19اپریل تک جاری رہنے والی مہم کیلئے 1451ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 1304موبائل ، 87فکسڈ اور 60ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جس کیلئے پولیو ٹیموں کو خصوصی ٹریننگ دے دی گئی ہے .

Print Friendly

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>