تازہ ترین

پاکستان

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی

loc

نکیال(پاکستان اپڈیٹس ) بھارتی فورسزنے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرکے اطراف دیہاتوں میں شدید گولہ باری کی۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹرمیں علی الصبح سے شدید گولہ باری جب کہ موہڑہ دھروتی، بالاکوٹ، موہڑہ گھمب، اندرٹھ، اندرلہ ناڑاور اولی میں فائرنگ جاری ہے۔ بھارت کی گولہ باری ... Read More »

دہشتگرد افغانستان کی سرزمین حملوں کیلئے استعمال کررہے ہیں، سرفراز بگٹی

Sarfraz Bugti

کوئٹہ(پاکستان اپڈیٹس ) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کررہے ہیں جب کہ غیرملکی ایجنسیاں دہشت گردوں کی مدد کررہی ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ... Read More »

کوئٹہ میں دھماکا اورفائرنگ، انسپکٹر سمیت 8 اہلکار شہید

image

کوئٹہ(پاکستان اپڈیٹس )نیوسریاب کےعلاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار جب کہ قمبرانی روڈ پرفائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹرشہید ہوگیا۔ کوئٹہ میں نیوسریاب کےعلاقے میں دہشت گردوں نے پولیس کے ٹرک کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا، جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارشہید جب کہ 22 زخمی ... Read More »

پاک افغان سرحد پر ڈرون حملوں میں 31 افراد ہلاک

Drone attack

پشاور(رائٹرز) پاک افغان سرحد پر تین امریکی ڈرون حملوں میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک افغان سرحدی علاقے میں 3 امریکی ڈرون حملوں میں 31 افراد ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق آج ہونے والے 2 ڈرون حملوں میں 11 ہلاک جب کہ کل رات گئے حملے میں کم از کم 20 ... Read More »

معیشت اور سیکورٹی کی بہتری اولین ترجیح ، استعفے کا فیصلہ وزیر اعظم اور پارٹی قیادت کے حکم پر کروں گا: اسحاق ڈار

ISHAQDAR

اسلام آباد(پاکستان اپڈیٹس ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کر نے والی معاشی قوت بن کر سامنے آیا ہے، عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں ۔ اس وقت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب ڈالر ہیں اس لئے زرمبادلہ کے ذخائر میں کوئی پریشانی والی بات ... Read More »

ایل او سی پر فائرنگ سے بچے کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

Foreign Office

اسلام آباد(پاکستان اپڈیٹس )بھارت باز نہ آیا، بھارتی فائرنگ سے ایک بچے کی شہادت اور چار بچوں سمیت پانچ شہریوں کے زخمی ہونے کا معاملہ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے بچے کی شہادت کے معاملے پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی ... Read More »

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،کیپٹن سمیت 4 فوجی جوان شہید ،3 زخمی ، شہدا کی ایف سی گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا ،میتیں آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دی گئیں

pak

راولپنڈی / کرم ایجنسی (پاکستان اپڈیٹس ) پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن حسنین سمیت 4 فوجی جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں،کرم ایجنسی میں پاک فوج کے چاروں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا ،شہدا کی میتیں آبائی علاقوں کی طرف ... Read More »

انتخابی قانون سے ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنا کلیریکل غلطی نہیں ، سوچی سمجھی سازش تھی، حکمران پردہ ڈال رہے ہیں:سینیٹر سراج الحق

ameer ji

مانسہرہ (پاکستان اپڈیٹس )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ انتخابی قانون سے ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنا کلیریکل غلطی نہیں ، سوچی سمجھی سازش تھی اور یہ سازش کرنے والوں پر حکمران پردہ ڈال رہے ہیں ۔ حکمران دین سے تعصب رکھتے ہیں ۔ یہ آستین کے سانپ ہیں جو امریکہ اور بھارت سے زیادہ ... Read More »

وزیر داخلہ کے بیان پر بطور سپاہی اور پاکستانی مایوسی ہوئی ،جمہوریت کو پاک فوج سےنہیں جمہوری تقاضے پورے نہ ہونے سے خطرہ ہے: میجر جنرل آصف غفور

genasifghafoorafp

راولپنڈی (پاکستان اپڈیٹس )پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہم سب مل کر جد وجہد نہیں کریں گے، جمہوریت کو پاک فوج سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ جمہوریت کو اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ عوام کی امنگیں نہ پورے کرنے سے ہوگا، ملک ... Read More »

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 2 افراد زخمی

loc

راولپنڈی (پاکستان اپڈیٹس ) آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور ستوال اور نکیال ... Read More »